اور اب ’ع‘ سے عبدالقیوم نیازی۔۔۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالقیوم نیازی آج جب آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے تو اتفاقاً حکومتی جماعت کے اہم حکومتی عہدوں پر ایک اور ’ع‘ کا اضافہ ہو گیا۔

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دیگر اہم حکومتی عہدوں پر فائز ارکان کا نام ع سے شروع ہوتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ہوں یا گورنر سندھ عمران اسماعیل دونوں کا نام بھی اردو کے اسی حرف سے شروع ہوتا ہے اور اب اس میں عبدالقیوم نیازی کے نام کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

آخر ع کا چکر کیا ہے اور یہ اہم حکومتی عہدوں پر اتنا حاوی کیوں ہے؟ کیا یہ صرف ایک اتفاق ہے یا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ع کو اپنی خوش بختی کی علامت سمجھتی ہے؟

خیال رہے کہ عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کےمشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔

روٹی، کپڑا اور مکان کی بات کرنے والوں نے عملی کام نہیں کیا، عمران خان

عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔

عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں