نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی 2021 کی منظوری: کیبل آپریٹرز کیلیے سہولتوں کا اعلان

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی 2021 کی منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کیا ہے۔

آگے بڑھنے سے متعلق شہبازشریف کا بیان خوش آئند ہے، فوادچوہدری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پالیسی سے کیبل آپریٹرز کے لیے سبسکرپشن ماڈل کا آغاز ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز کو نئے چینلز چلانے کے لیے سبسکرپشن کی سہولت میسر آئے گی۔

سیکورٹی اخراجات، کس پر کتنے؟فواد چودھری نے بتادیا

فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت گھروں میں اینالاگ کیبل کی کوالٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیبل ڈیجیٹلائز کرنے کے بعد چینلزکی ریٹنگ میں بھی اضافہ ہوگا۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو اب مقامی و بین الاقوامی مواد خریدنے اور چلانے کی اجازت ہوگی۔

کراچی،حیدرآباد ویکسینیشن میں سب سے پیچھے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز یہ رقم اپنے صارفین سے وصول کرکے قرضوں کی رقم واپس کرسکیں گے۔


متعلقہ خبریں