پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند کو منانے کیلیے بلوچستان حکومت متحرک

بلوچستان: پی ٹی آئی نے وزارت اعلیٰ کے لیے یار محمد رند کو نامزد کردیا

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند کو منانے کے لیے حکومت بلوچستان بھرپور طریقے سے متحرک ہو گئی ہے اور اس حوالے سے کوشش بھی شروع کردی ہے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اپنی حکومت پر برس پڑے

سردار یار محمد رند نے صوبائی کابینہ سے تقریباً ایک ماہ قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ بلوچستان کے وزیر تعلیم کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ہم نیوز نے اس ضن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ صوبہ بلوچستان کی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی اراکین نے سردار یار محمد رند سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار یار محمد رند سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیرمیرعارف جان محمد حسنی، میرسلیم خان کھوسو، ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل اور دیگر شامل تھے۔

پی ٹی آئی کا بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور

ملاقات کے متعلق ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند سے ملاقات کرنے والے پارلیمانی وفد کے اراکین نے اپیل کی کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں۔ وفد کے اراکین نے ان پر زور دیا کہ وہ دوبارہ صوبائی کابینہ کا حصہ بن جائیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند نے پارلیمانی وفد کے اراکین سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مشاورت کرنا چاہتے ہیں، اس لیے انہیں وقت دیا جائے۔

وزیرتعلیم بلوچستان کامستعفی ہونےکا اعلان

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ملاقات کرنے والے پارلیمانی اراکین کے وفد اور پی ٹی آئی کے سردار یارمحمد رند کے درمیان دوبارہ ملاقات جمعہ کے دن ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں