کمانڈرز نئے چیلنجز کیلئے ہر وقت تیار رہیں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ ریجمنٹل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ کیا اور یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بلوچ رجمنٹل سنٹر آمد پر کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے بلوچ ریجمنٹل سنٹر میں تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔

خطاب میں آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سنٹر کے پیشہ وارانہ معیار اور خدمات کو سراہا۔  انہوں نے کہا کہ تمام کمانڈرز اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کمانڈرز نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔

 


متعلقہ خبریں