آئندہ 5 سے 6 ماہ اسلام آباد پولیس پہ گراں گزریں گے، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 5 سے 6 ماہ اسلام آباد پولیس پہ گراں گزریں گے۔

اگلے 6 ماہ انتہائی اہم ہیں، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات شب شہدا کے نام سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ معاشی حالات خراب ہوتے ہیں تو جرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہدا قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جرائم بڑھنے سے پولیس کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

اسلام آباد میں مبینہ قتل کی ایک اور واردات

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں