نوعمر افراد کو بھی کوروناویکسین لگانے کی سفارش


برطانوی ماہرین نے 16 اور17 سال کے افراد کو بھی کوروناویکسین لگانے کی سفارش کر دی ہے۔

طبی ماہرین کے گروپ کی اس سفارش پر عمل کرنا ہے یا نہیں یہ انگلینڈ ، اسکاٹ لینڈ ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی حکومتوں پر منحصر ہے۔

انگلینڈ اور ویلز کی حکومتیں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ مشورہ لے رہے ہیں اور جلد ہی نوعمر افراد کو بھی کورونا کی ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔

ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں کے متعلق بنائی گئی سرکاری کمیٹی نے کہا کہ نوعمر افراد کی  دوسری کورونا ویکسین کے متعلق بعد میں مشاورت کی جائے ہیں۔

ماہرین کی سفارش پر عملدرآمد کی صورت میں تقریبا14 لاکھ نوجوانوں کو ویکسین لگے گی۔

انگلینڈ کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن وان ٹام نے کہا کہ’ ہمیں توقع ہے کہ نوعمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا پروگرام  بہت کم ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔

برطانیہ میں 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے منظور شدہ واحد ویکسین فائزر بائیو ٹیک ہے۔ کچھ دوسرے ممالک پہلے ہی 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین دے رہے ہیں۔

فرانس، اٹلی، برازیل، جاپان، اسرائیل اور ہانگ کانگ پہلے ہی بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا رہے ہیں۔

امریکی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 12 سے 17 سال کی عمر کے افراد میں پہلی خوراک کے بعد 10 لاکھ میں سے9.8 مایوکارڈائٹس کے کیسز سامنے آئے تھے اور دوسری خوراک کے بعد 67 فی ملین تک پہنچ گئی تھی۔

جے سی وی آئی نے کہا’ہمیں توقع ہے کہ ویکسین کی ایک خوراک اس عمر کے افراد کو شدید بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے سے بچائے گی۔

سیکریٹری صحت ساجد جاوید نے کہا کہ انہوں نے این ایچ ایس سے کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد اہل افراد کو ویکسین دینے کی تیاری کریں۔


متعلقہ خبریں