سعودی عرب کا چینی ویکسین لگوانے والے مسافروں سے متعلق بڑا فیصلہ


سعودی عرب نے چینی ویکسین لگوانے والے مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کی مشروط اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے مسافروں کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ چین کی تیار کردہ سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کے دونوں ٹیکے لگوانے کے باوجود سعودی عرب میں آنے کے بعد ایک بوسٹر ویکسین بھی لگوائیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی ویکسین لگوانے والوں کو فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوانا پڑے گا۔

متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچنے والے 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

دوسری جانب کورونا ویکسین کروانے والے پاکستانی 5 اگست سے متحدہ عرب امارات جا سکیں گے۔

یو اے ای نے پاکستانیوں کے علاوہ بھارت، نائجیریا، سری لنکا، نیپال اور یوگنڈا میں بھی موجود رہائشی ویزا رکھنے والوں کو آنے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک سے دبئی کی فلائٹس بڑھتے کورونا کیسز کے باعث معطل تھیں تاہم اب کورونا کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی اور ویکسین لگوانے والے کو 14 دن گزر چکے ہوں۔

متحدہ عرب امارات آنے والوں کو 72 گھنٹے پہلے کی پی سی آر جمع کرانی ہو گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی لے جانے کی ضرورت ہوگی تاہم اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں