’اطلاعاََ عرض ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر نیازی نہیں‘


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ  نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیرعبدالقیوم صاحب نیازی نہیں۔

شہبازگل نے ٹویٹ کیا کہ ‏کچھ لوگ نیازی صاحب کے وزیراعظم AJK ہونے پر قومیت پر مبنی تبصرات کر کے اپنی خفگی مٹا رہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ایسے عناصر کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ عبد القیوم صاحب قومیت کے اعتبار سے نیازی نہیں ہیں بلکہ نیازی ان کا شاعری کا تخلص ہے۔ ‏یہ بھی اچھا ہے، لیکن اگر نیازی ہوتے تو اپوزیشن کے لئیے اور بھی۔۔۔

خیال رہے کہ عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اپوزیشن کےمشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اور اب ’ع‘ سے عبدالقیوم نیازی۔۔۔

عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔

عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں