سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس، خطرناک ممالک کی فہرست جاری

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 99 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مزید 2 ہزار734 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر3 لاکھ 92 ہزار416 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ سے بڑھ گئی

سید مراد علی شاہ کے مطابق کورونا سے مزید 29 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں جس کے بعد عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد موات 6 ہزار98 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے 2 ہزار 53 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 66 ہزار786 ہو گئی ہے۔

نوعمر افراد کو بھی کوروناویکسین لگانے کی سفارش

اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 730، ضلع وسطی میں 487، ضلع کورنگی میں 305، ضلع جنوبی میں 300، ضلع غربی میں 121 اور ضلع ملیرمیں 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں