خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان


پشاور: محکمہ تعلیم خيبرپختونخوا نے اسکولوں ميں گرميوں کی چھٹیوں کا اعلان کرديا ہے۔

جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق میدانی علاقوں ميں 17 مئی سے 12 اگست تک  جبکہ پہاڑی علاقوں میں  اسکول يکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہيں گے۔

پنجاب میں بھی 17 مئی سے دس اگست  تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے مطابق چھٹیوں کے حکم نامے کا اطلاق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں پر یکساں ہو گا۔

سندھ میں بھی تعلیمی ادارے 14 مئی سے 15 جولائی تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سیکرٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں شدید گرمی کے باعث چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں