بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے، وزیراعظم

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 2 سال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔

قوم مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے آج یوم استحصال منائیگی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات یوم استحصال کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 2 سال ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نےغیرقانونی تسلط برقراررکھنے کے لیے فوجی محاصرہ کیا اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر پابندیاں بھی عائد کردیں لیکن وہ کشمیریوں کے پختہ ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکا۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کومسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں کا سامنا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو اپنی سر زمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

بھارت کو5 اگست کےتمام غیرقانونی اقدامات واپس لیناپڑیں گے،دفترخارجہ

وزیراعظم عمران خان نے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا نے بھارتی اقدامات کویکسرمسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی فورمزپربھارتی اقدامات پرکڑی تنقید کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پرعزم جدوجہد کررہے ہیں۔

دلی کیساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے، شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں واضح طور پر کہا کہ کشمیرکاز سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں