ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

فائل فوٹو


ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اسنیپ چیٹ اسٹوریز کی طرز پر 24 گھنٹے میں اسٹوری غائب ہونے والے فیچر محدود پیمانے پر  متعارف کرا دیا ہے۔۔

اس فیچر سے ٹک ٹاک کی اسٹوری میں لگایا گیا  مواد ( content) 24 گھنٹے بعد خود غائب ہوجائے گا۔

ٹک ٹاک  نے ابھی تک اس فیچر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم  کچھ صارفین کو آزمائشی طور پر یہ فیچر مہیا کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک کا یہ فیچر سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے  بنایا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی  سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹک ٹاک کے آنے والے نئے فیچر کا پوسٹ شیئر کیا۔

اسٹوری کا یہ فیچر سب سے پہلے اسنیپ چیٹ نے متعارف کروایا تھا، اس کے بعد واٹس ایپ اور فیس بک نے بھی متعارف کروایا جہاں اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خود غائب ہو جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک نے اپنے مد مقابل ایپلیکیشنز سے سبقت لینے کے لیے ویڈیو کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔ ٹک ٹاک نے  ویڈیو کا دورانیہ تین منٹ کردیا ہے جو پہلے سے تین گنا زیادہ ہے۔

ٹک ٹاک چین کی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور یہ دنیا میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے۔

دنیا کے 150 ممالک میں ٹک ٹاک کے ایک ارب سے زیادہ صارفین موجود ہیں۔ امریکہ میں اب تک  200 ملین سے زائد باراس ایپلیکیشن کو  ڈاؤن لوڈ کیا  جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں