اداکارہ اقراء کی بیٹے کا ڈائپر بدلتے تصاویر شیئر


اداکار یاسر حسین نے اقرا عزیز کی بیٹ کا ڈائپر بدلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

اداکارہ یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز آج کل اپنے گھر میں ننھے کبیر حسین کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے بیٹے کبیر حسین کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہوتے ہیں۔

اداکار یاسر حسین نے انسٹا گرام پر اقرا عزیر کی دو تصویریں شیئر کیں جس میں وہ کبیر حسین کا ڈائپر تبدیل کرنے میں مگن ہیں۔

تصویر کے ساتھ یاسر حسین نے لکھا کہ میرے بچے کی ماں میرے بچے کا ڈائپر تبدیل کرتے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ کی ڈانس ویڈیو وائرل

ساتھ ہی اداکار یاسر حسین نے شکوہ بھی کیا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جب میں ڈائپر تبدیل کرتا ہوں تو کوئی تصویر نہیں لیتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یاسر اور اقرا کے ہاں ننھے کبیر حسین کی آمد ہوئی ہے اور جوڑے نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان بھی انسٹاگرام پر کیا تھا۔


متعلقہ خبریں