کشمیریوں کو قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیے جائیں، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کشمیریوں کو قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیے جائیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرقیادت یوم استحصال کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ایک منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، آرمی چیف

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری جہاں جہاں بھی ہیں بھارت کے خلاف ہم آواز ہیں اور پاکستانی قوم 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو وارننگ دے رہے ہیں مظالم بند کرے، صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے بھی بھارتی حکومت کے اقدامات مسترد کردیئے ہیں کیونکہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے لیے پرعزم جدوجہد کر رہے ہیں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیے جائیں۔


متعلقہ خبریں