ماورا حسین اور احسن خان ایک بار پھر اسکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہونگے


اداکارہ ماورا حسین اور احسن خان ایک بار پھر  ہم انٹرٹیمنٹ کے نئے ڈرامے ’قصہ مہربانو کا‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے۔

“قصہ مہربانو کا” ڈرامہ سیریل مومنہ درید پروڈیکشن  کی پیشکش ہے۔ جس کی ہدایت کاری اقبال حسین نے کی ہے جبکہ فاخرہ جبین نے اسے تحریر کیا ہے۔

احسن خان اس نئے ڈرامے میں ایک بار پھر منفی کردار میں نظرمیں آئیں گے اور مہر بانو(ماورا حسین) کے زندگی کو مشکلوں سے بھر دیں گے۔ اس سے پہلے وہ ہم ٹی وی کے کامیاب پراجیکٹ “اڈاری” میں منفی کردار میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’ہم‘ انٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی آواز ہے،مومنہ درید

“قصہ مہربانو کا” سے نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان اعجاز بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ماڈل خوشحال خان، مشال خان، محمد احمد، غزالہ کیفی اور لیلیٰ زبیری جیسے نام شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)


ڈرامے کے پہلے دو ٹیزر ٹی وی اسکرین پر جاری کر دیئے ہیں، جسے احسن خان اور ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شئیر کیا ہے۔

“قصہ مہربانو کا” عنقریب ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا تاہم ڈرامے کے ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ماورا حسین اور احسن خان نے  2018 میں ہم انٹرٹیمنٹ کے میگا ڈرامہ سیریل ’آگن‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ جس کی کاسٹ میں احد رضا میر اور سجل علی بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں