عائزہ خان کا میڈم نور جہاں کو خراج تحسین


پاکستان کی مشہوراداکارہ عائزہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں بن کر ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔

عائزہ خان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ نور جہاں کے انداز میں نظر آئیں، اور انہوں نے میڈم کے مشہور گانے “میں تے میرا دلبر جانی” پر پرفارم بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


عائزہ نے میڈم نور جہاں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملکہ ترنم کے روپ میں خود کو دیکھنا ان کے لیے ناقابل یقین لمحہ تھا کیونکہ وہ میڈم کی سب سے بڑی مداح ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


پاکستانی سپر اسٹار اس وقت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل “لاپتہ” میں چلبلی ٹک ٹاک اسٹار “گیتی” کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس میں وہ مشہوراداکاروں اور گلوکاروں کے انداز اپناتی ہیں۔

عائزہ خان نے اس سے پہلے مداحوں کے ساتھ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور کاجل کے انداز میں بھی ویڈو کلپ شیئر کیے تھے جنہیں مداحوں نے خوب سراہا۔

عائزہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فولو کی جانے والی اداکارہ ہیں، انہیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 90 لاکھ سے زائد افراد فولو کررہے ہیں۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں