نیب نے حکومتی رکن قومی اسمبلی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے جعفر خان لغاری کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نیب نے جعفر خان کے پنجاب کے 36 اضلاع سے ریکارڈ مانگ رکھا ہے۔

جعفر خان لغاری کی اہلیہ اور بیٹی کے نام پراپرٹی کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔ جعفر خان نے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ روپے ظاہر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان انتقام لیں مگر کشمیر پر بھی توجہ دیں، آصف زرداری

نیب کے مطابق جعفر خان کے پاس ایک ہزار 169 ایکڑ کی زرعی اراضی بھی ہے جبکہ جعفر خان، ان کی بیٹی اور اہلیہ کے نام 3 ،3 کنال کے پلاٹ گلبرگ میں ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق 3 پلاٹس کی مالیت تمام اثاثوں کی مالیت سے زیادہ ہے اور جعفر خان نے اپنے اثاثوں کی مالیت کم ظاہر کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں