نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پروپیگنڈا کرنے والوں نے نیب چیئرمین لگایا، شہبازگل

ہم نے تباہ حال معیشت کو بھی پاؤں پر کھڑا کیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پروپیگنڈا کرنے والوں نے نیب چیئرمین لگایا۔

اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھا،چیئرمین نیب کو پی ٹی آئی نے نہیں لگا یا۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کے خلاف نئی انکوائری نیب نیازی گٹھ جوڑہے، مریم اورنگزیب

شہبازگل کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سیف الرحمان کے احتساب کمیشن سےسیاسی مخالفین کو زودکوب کیا،انتقامی سیاست سے ن لیگ کی تاریخ بھری پڑی ہے،
نااہل ضمانت پر ہوں تو جعلی انقلابی بن جاتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سرکاری ادارے اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں،ماضی میں نیب نے 18 سال میں 16 ارب ‏روپے کی ریکوری کی۔
2سال میں 162 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائےگئے۔


متعلقہ خبریں