یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 14 مئی سے ہو گا


اسلام آباد: پاکستان بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا اطلاق 14 مئی سے ہو گا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن لمیٹڈ کے مطابق وفاقی حکومت  نے رمضان المبارک کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پرسبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صارفین کو ایک ہزار سے زائد اشیا سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرحکومت کی جانب سے ایک ارب 73 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی  ہے اور یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ  صارفین کو آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن، کوکنگ آئل، ‎دودھ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات سمیت دیگر اشیا سستے داموں ملیں گی۔


متعلقہ خبریں