قاضی فائزعیسٰی اور اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں فل کورٹ بننے کا امکان

جسٹس قاضی فائزعیسٰی اور اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسٰی اور انکی اہلیہ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت گزشتہ ہفتے ناساز ہوگئی تھی۔ وہ  کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ تھے۔

ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی طبیعت بھی گزشتہ روز بگڑ گئی تھی اور ان کا بھی معائنہ کیا گیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔ سرینا عیسیٰ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر قرنطینہ ختم کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں