اندرون ملک پروازوں میں کھانا بند

کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

فائل فوٹو


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندورن ملک پروازوں پر سفر کے دوران مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پابندی ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث عائد کی گئی ہے۔ پہلے سے نافذ فضائی سفری پالیسیاں لاگو رہیں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کے مجاذ ہوں گے۔ ایئرلائنز کو 21 جولائی سے مسافروں کو پیک شدہ کھانا پیش کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس سے قبل سی اے اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ تمام ایئرلائن آپریٹرزمسافروں کو پیک کھانے کی سروسز فراہم کریں۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے لازمی ویکسینیشن پالیسی لاگو رہے گی۔ تمام ائیرلائن آپریٹرز کو نئے اصول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں