کورونا کے متعلق مذاق مہنگا پڑ گیا،بلاگر کو28ماہ قید


تاجکستان کے ایک بلاگر کو کورونا وائرس کے متعلق سرعام مذاق اڑانے پر روسی عدالت نے28ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلاگر نے میٹر ٹرین میں زمین پر گر پڑے اور اپنا گلا دونوں ہاتھوں سے دبانہ شروع کردیا، لوگ اس کی مدد کیلئے تو ایک شخص نے ’کورونا وائرس‘ کی آوازلگائی۔

عدالت میں دکھائی گئی ویڈیو سے ثابت ہوا کہ بلاگر نے میٹڑوٹرین میں ڈرامہ رچایا تھا جس کے سبب انتظامیہ کو وہاں خطرے کی گھنٹی بجانی پڑی۔

ان کے’کارا پرینک’ انسٹاگرام چینل پر شائع ہونے والی ویڈیو میں ، زاہبروف کو بھری میٹرو کیریج میں ٹھوکر کھاتے ہوئے اور زمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جب دوسرے لوگ اس کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، تو وہ اپنے گلے کو جھنجھوڑنے لگتا ہے جیسے کہ اسے کوئی دورہ پڑا ہو۔

کلپ میں موجود کوئی شخص ‘کورونا وائرس!’ کی آواز دیتا ہے اور مسافر بھاگنا شروع کر دیتے ہیں۔

روسی دارالحکومت کے ایک جج نے اس سٹنٹ پر اسے غنڈہ گردی قرار دیا۔ بلاگر نے گزشتہ سال فروری میں دوستوں کی مدد سے یہ ویڈیو بنائی تھی۔ بلاگر کے دوستوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

سرکاری وکیل نے ملزمان کیلئے4 سال قید کی استدعا کی تھی کیوں کہ بلاگر نے دوران تفتیش اپنے ایڈریس کے متعلق بھی جھوٹ بولا۔


متعلقہ خبریں