ٹوکیو اولمپکس:بیلجیئم نے ہاکی میں گولڈ میڈل جیت لیا


ٹوکیو اولمپکس میں ورلڈ چیمپئن بیلجیئم نے مینز ہاکی میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1سے برابر تھا۔ بیلجیئم نے آسٹریلیا کو شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دی۔

بیلجیئم نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم نے بھارت کو 5-2 سے عبرتناک شکست دی تھی۔

سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جرمنی کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرایا تھا۔ آسٹریلیا 17 سال بعد ان کھیلوں کے فائنل میں پہنچا تھا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں