اسمارٹ لاک ڈاؤن، فراڈ لاک ڈاؤن اور سیاسی انتقام ہے: رانا ثنا اللہ

عمران خان سڑکوں پر آئے تو گھر بھیجوں گا، ثاقب نثار پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کشمیری مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا۔

قوم مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے آج یوم استحصال منا رہی ہے

ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم جاری ہے لیکن کشمیریوں نے قربانیوں اور جدوجہد کی مثالیں قائم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہماری دعا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔

صوبہ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہوتا ہے اوریا پھر نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نام پر فراڈ شروع کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن، فراڈ لاک ڈاؤن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوتا ہے وہاں دو پولیس والے بیٹھے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یورپی ممالک جیسا لاک ڈاؤن نہیں ہوا۔

پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے کیونکہ حکومت لاک ڈاؤن کے نام پر سیاسی انتقام لے رہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اسد عمر پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ جی ہم نے اسمارٹ لاک ڈاوَن ایجاد کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے لوگوں میں قوت مدافعت زیادہ ہے اس لیے کورونا سے محفوظ رہے ہیں۔

انہوں ںے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل ہونا چاہیے جو کہ نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ انہوں ںے بچوں کی تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اسکول بند ہیں لیکن بچے اسی طرح گلیوں میں اکھٹے ہوتے ہیں۔

حکومت نے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت پاکستان پر مسلط ہے اورملک کوپروپگنڈے سے چلایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام صرف پروپگنڈہ کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں