محرم الحرام: کراچی اور پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی


کراچی میں8،9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔

کرمنل پروسیجرکوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

پشاورمیں بھی پشاور میں یکم محرم الحرام سے 13محرم تک امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔دفعہ 144 کے دوران اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، وال چاکنگ اورکالے شیشوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رینٹ اے کار کے کاروبار، پمپس کے علاوہ پیٹرول کی خرید و فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔

گزشتہ سال 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی تھی۔ محرم الحرام کی جلوس، مجالس اور تعزیے کے علاوہ 5 افراد یا اس سے زائد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر بھی پابندی تھی۔

متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر نئے جلوس اور مجالس کے اہتمام پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے پابندی سے مسثتنیٰ تھے۔


متعلقہ خبریں