بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات سے دو چار کردیا ہے، وزیر خارجہ

بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات سے دو چار کردیا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سمیت خطے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن طریقے سے رہنے کے متمنی ہیں لیکن بھارت نے اپنے یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات سے دو چار کردیا ہے۔

 کشمیر کی صورتحال جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے مترادف ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن کے 12 رکنی وفد سے وزارت خارجہ میں ملاقات کے دوران کہی۔

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے اراکین نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران کہا کہ آج 5 اگست کے دن آپ کی آمد ہمارے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں بھارت کے 5 اگست کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔

بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور نہتے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کے پی ایل جیسے ایونٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے یکطرفہ اقداامات سے خطے کے امن کو خطرات سے دو چار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بگاڑ کو سلجھانے کی ذمہ داری بھی بھارت سرکار پر عائد ہوتی ہے۔

بھارت کو کشمیر پریمیئر لیگ کا اتنا خوف کیوں ہے؟ وزیر خارجہ کا استفسار

ہم نیوز کے مطابق او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیرخارجہ نے کہا کہ آج بھارت کی کشمیر پالیسی کے خلاف آوازیں ہندوستان کے اندر سے اٹھ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں