مندر پر حملے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانےکا فیصلہ


پاکستان پیپلزپارٹی نے رحیم یارخان میں مندرپرحملے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے کل قومی اسمبلی میں واقعے کے خلاف احتجاج کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے خلاف توجہ دلاو نوٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا ہے۔ توجہ دلاو نوٹس پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

رمیش لال کا کہنا ہے کہ چند شرپسند لوگ ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کل قومی اسمبلی میں واقعے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی خط لکھا ہے۔

خیال رہے کہ  سپریم کورٹ نے بھی مندر پر حملے کا نوٹس لیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کا نوٹس لیا ہے۔  چیف جسٹس گلزار احمد سے ایم این اے رامیش کمار نے ملاقات بھی کی ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ نے بتایا کہ ملاقات میں مندر پرحملے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے مندر پر حملے کے متعلق معاملے پرسماعت 6 اگست کو مقرر کردی ہے۔


متعلقہ خبریں