نیشنل ایکشن پلان: سائبر سیکیورٹی اور جاسوسی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ

نیشنل ایکشن پلان: سائبر سیکیورٹی اور جاسوسی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان کے تحت سائبر سیکیورٹی اور جاسوسی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے فیصلے کیے گئے ہیں۔

 کشمیر کی صورتحال جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے مترادف ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے شرکت کی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی ایم اوز بھی شریک تھے۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان 2014 کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 5 سالہ سماجی و اقتصا دی ترقی کے پلان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

سیکورٹی اخراجات، کس پر کتنے؟فواد چودھری نے بتادیا

وزیراعظم عمران خان نے مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجسنیوں کی قربانیوں کی بھی تعریف کی۔ اجلاس میں پنجاب اور بلوچستان کی سیکورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبوں کے مابین سرحدی مسائل حل کرنے کے لیے بین الصوبائی سرحدی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے پسماندہ سرحدی علاقوں ڈی جی خان اور راجن پور میں اقتصادی و ترقیاتی منصوے شروع کیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پسماندہ علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر، پانی، صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو بہتر کیا جائے گا۔

سائبر حملے، متعدد بینکوں کی اے ٹی ایم کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چلینجوں سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔


متعلقہ خبریں