مرادعلی شاہ کے15 معاونین خصوصی، کابینہ میں ردوبدل

فوٹو: فائل


حکومت سندھ نے مرادعلی شاہ کے15 معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کراچی کے 4اضلاع سمیت حیدرآباد اور سکھر کیلئے بھی معاون خصوصی مقرر کردیئے ہیں۔

ضلع غربی کیلئے علی احمد جان، آصف ضلع کیماڑی، سلمان عبداللہ مراد ملی اور اقبال ساند کو ضلع شرقی کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع وسطی اور ضلع کورنگی اور جنوبی کیلئے کوئی معاون خصوصی تعینات نہیں کیا گیا۔ حیدرآباد کیلئے صغیرقریشی کو معاون مقرر کیا گیا ہے۔

وقارمہدی سیاسی امور، قاسم نوید سرمایہ کاری اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پراجیکٹ کے معاون خصوصی ہوں گے۔

بنگل مہروائلڈ لائف اوراینٹی کرپشن اور تنزیلہ قمبرانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معاون خصوصی ہوں گی۔

ارباب لطف اللہ محکمہ کھیل، لیاقت علی جسکانی کچی آبادی، سریندرولاسائی انسانی حقوق اور پارس دھیروکو امور نوجوانان کے محکمہ کا معاون خصوصی مقررکیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ میں بھی بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیرخوراک ہری رام اور صوبائی وزیر آبپاشی فراز دیرو کو کابینہ سےفارغ کردیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ  کے صدرنثار کھوڑو کو بھی معاون خصوصی کےعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سعیدغنی کووزیراطلاعات اور محنت کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ بورڈ آف یونیورسٹیز، ماحولیات اور ساحلی ترقی کے قلمدان اسماعیل راہوکو دیا گیا ہے۔

مخدوم محبوب ریونیو کےصوبائی وزیر ہوں گے۔ سیدسردار شاہ تعلیم، سیاحت اور کلچرکےصوبائی وزیرہوں گے
تیمور تالپورکو صوبائی وزیر جنگلات بنا دیا گیا ہے۔

اکرام اللہ دھاریجو صوبائی وزیر صنعت وتجارت ہوں گے۔ ساجد جوکھیو کوسماجی بہبود کی وزارت دے دی گئی ہے۔

گیان چنداسیرانی کواقلیتی امورکی وزارت دی ہے۔ ضیاعباس شاہ ورکس اینڈسروسز، جام شوروکو وزیرآبپاشی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ وزیربلدیات ناصر شاہ کوہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ کا اضافی چارج ملا ہے۔

سندھ حکومت نےکابینہ میں شامل مشیروں کی وزارتوں کوبھی تبدیل کردیا ہے۔ اعجازجکھرانی مشیر جیل خانہ جات اور منظور وسان محکمہ زراعت کےمشیرہوں گے۔

فیاض برٹ مذہبی امور، زکوٰۃ و وعشر اور رسول بخش چانڈیومشیربحالی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں