لوٹ کے میاں مفرور گھر کو آئے، شہباز گل

سندھ: موجودہ صورتحال پیپلزپارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے، بڑا تحفہ بلاول ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ محاورہ تھا لوٹ کے بدھو گھر کو آئے مگر آج کہنے کو دل چاہ رہا ہے کہ لوٹ کے میاں مفرور گھر کو آئے۔

برطانیہ نےنوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی، فیصل واوڈا

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس ملک میں چوری کے مال سے محل بنائے آج اس ملک نے بھی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔

برطانیہ نے نوازشریف جیسے عناصر کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا، شہباز گل کا دعویٰ

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب آئیں واپس اور عدلیہ کو عزت دیتے ہوئے اپنی سزا پوری فرمائیں۔


متعلقہ خبریں