اپیل کے فیصلے تک نواز شریف وہاں رہ سکتے ہیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ نے نوازشریف کے ویزہ میں توسیع سے معذرت کرلی ہے۔

برطانیہ نےنوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی، فیصل واوڈا

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی محکمہ داخلہ کے مطابق نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے وکلا نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے۔

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں دائر اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیرمؤثر رہے گا۔

نواز شریف آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات جاری کر دیں گے ، وزیرداخلہ

ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپیل پرفیصلہ ہونے تک نوازشریف برطانیہ میں قانونی طور پر مقیم رہ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں