نواز شریف آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات جاری کر دیں گے ، وزیرداخلہ


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف آناچاہیں تو24گھنٹوں میں دستاویزات جاری کردیں گے۔

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16فروری سےنوازشریف کاپاسپورٹ ختم ہوچکاہے۔ نوازشریف 16فروری سےپاکستانی شہری نہیں۔ نوازشریف پاکستانی پاسپورٹ پردنیامیں کہیں نہیں جاسکتے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوواپس لانےکی کوشش بہت عرصےسےکر رہے ہیں لیکن لا نہیں پا رہے۔اب نواز شریف نے فیصلہ کرنا ہے، واپس آ کر انہیں جیل جانا پڑے گا۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے نوازشریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ نے نوازشریف کے ویزہ میں توسیع سے معذرت کرلی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے وکلا نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے۔

سابق وزیراعظم کو وفاقی حکومت کی جانب سے نومبر 2019 میں علاج کی غرض سے لندن جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ نےنوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد 

نوازشریف نے نومبر2020 کو طبی بنیاد پر ویزے کی معیاد بڑھانے کے لیے برطانوی لا فرم کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیور (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخی کی سفارش کی تھی۔
نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد 15 فروری2021 کو ختم ہو گئی تھی اورحکومت نے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی۔


متعلقہ خبریں