وزیراعلیٰ پنجاب کا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو ہدایت کی ہے کہ  سبزی منڈیوں اور مارکیٹوں کے دورے کیے جائیں اور قیمتوں میں استحکام لایا جائے، انتظامیہ عوام کو اشیائے ضروریات کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہرصورت یقینی بنائے۔

وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ زائد نرخوں پراشیا کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کابینہ کمیٹی، متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فعال کردارادا کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، اس حوالے سے کسی بھی علاقے سے شکایت ملی تو ذمہ دارو ں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں