بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ دیا گیا

فائل فوٹو


بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کے 5 اگست 2019کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ  نے بھارتی وزیر خارجہ کےمقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بیان پرردعمل میں کہا ہے کہ بھارت
جھوٹ پرمبنی بیان کےبجائے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہو گا۔مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ کشمیریوں کے عزم کے سامنے آخرکار بھارت کواپنا سرجھکانا پڑے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان بے بنیاد اوراپنی حکومت کو خوش کرنے کی ناکام کوشش ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بدترین فوجی محاصرہ اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں ۔کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کیلئےجعلی حلقہ بندیوں کی کوشش کی گئی۔


متعلقہ خبریں