بھائیوں کا ٹیلیفونک رابطہ: واپس مت آئیں، شہباز، اپیل کردی ہے، نواز


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹیلی فون پر محمد نوازشریف سے رابطہ ہوا ہے۔

نوازشریف نے بتایا کہ  ان کے وکلاء نے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ اپیل میں طبی وجوہات اورعلاج کی بناءپر برطانیہ میں قیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

شہبازشریف نے محمد نوازشریف سے اصرار کیا کہ وہ مکمل علاج اور ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ قوم اور پارٹی کو آپ کی صحت وسلامتی سب سے زیادہ عزیز اورمقدم ہے۔ پوری قوم اور پارٹی آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔

 


متعلقہ خبریں