نواز شریف قانون کے مطابق برطانیہ میں زیادہ عرصہ نہیں ٹھہر سکتے، شہزاد اکبر

منی لانڈرنگ کے مجرم بدلے پر اتر آئے، کوئی کیس نہیں، نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف زیادہ عرصہ برطانیہ میں نہیں ٹھہر سکتے ہیں۔

لوٹ کے میاں مفرور گھر کو آئے، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر برطانیہ گئے اور علاج نہیں کرایا۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف نے صحت کی بنیاد پر عدالت سے اجازت لی تھی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کے پاس برطانیہ میں اپیل کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ کو خط لکھا تھا اور ان کی صورتحال سے متعلق ہوم ڈپارٹمنٹ کو آگاہ بھی کیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان نواز شریف کو سفری دستاویزات فراہم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفری دستاویزات پر واپس آکر نواز شریف سزا پوری کرسکتے ہیں۔

بھائیوں کا ٹیلیفونک رابطہ: واپس مت آئیں، شہباز، اپیل کردی ہے، نواز

ہم نیوز کے مطابق شہزاد اکبر نے واضح کیا کہ نواز شریف کے پاس کیسز پر اپیل کا حق تھا لیکن مفروری کی وجہ سے کھو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں