میسی اور بارسلونا اکیس سال بعد الگ الگ

میسی اور بارسلونا اکیس سال بعد الگ الگ

میڈریڈ: ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لائنل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا ہے۔

میسی کے نجی طیارے میں بم کی اطلاع

برطانی اخبار ڈیلی میل آن لائن کے مطابق معروف فٹ بال کلب بارسلونا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار فٹبالر لائنل میسی کلب سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہو گیا تھا۔ عام تاثر یہی تھا کہ اسٹار فٹالر کلب سے مزید معاہدہ کرلیں گے لیکن لائنل میسی اور کلب کے درمیان معاہدہ دوبارہ طے نہیں پا سکا ہے۔

میسی نے بارسلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا اور کل 672 گول کیے۔ انہوں نے بارسلونا کلب 16 اکتوبر 2004 میں جوائن کیا تھا۔

رونالڈو کی تنخواہ میسی سے آدھی نکلی

بارسلونا کلب کو خیر باد کہنے کے بعد فٹبال شائقین کو انتظار ہے کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی اب کون سے کلب سے کھیلتا نظر آئے گا؟ کیونکہ پوری دنیا میں فٹبال سے دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے فیورٹ کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائنل میسی اور کلب دونوں ہی اس بات پر تیار تھے کہ میسی کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں مگر ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے اسٹرکچر کے آڑے آگئے۔

لیونل میسی کے جوتے ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر میں نیلام

کلب نے میسی کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں