لاہور: لیسکو کا لائن مین ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور: لیسکو کا لائن مین ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور: لیسکو کا لائن مین رانا محمد کاشف بجلی ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ افسوسناک سانحہ سمن آباد میں اس وقت پیش آیا جب مرحوم لائن مین پول پہ چڑھ کر بجلی درست کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش، لیسکو کے90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے

ہم نیوز کے مطابق ڈیڑھ سال قبل مرحوم محمد کاشف کے بڑے بھائی رانا محمد نوید بھی لیسکو میں بحیثیت لائن مین اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ گلشن راوی کے لائن مین رانا محمد کاشف گزشتہ 15 سال سے لیسکو میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

مرحوم لائن مین رانا محمد کاشف کے بزرگ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی ناگہانی موت پر اہل علاقہ سمیت دفتر کے تمام لوگ ہی غمزدہ و افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی چھٹی نہیں کرتا تھا اور اپنے فرائض پوری تندہی سے انجام دیتا تھا۔

لیسکو صارفین لاکھوں روپے مالیت کے اضافی بل ادا کریں گے

لیسکو کے مرحوم لائن مین رانا محمد کاشف کے بیٹے رانا محمد نوید کا کہنا ہے کہ میرے پاپا 11 ہزار کے وی کی تاروں کے پول پر کام کررہے تھے کہ اچانک بجلی آن کردی گئی جس سے انہیں کرنٹ لگا اور ان کی موت کا سبب بن گیا۔
ہم نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لیسکو کے تین ملازمین کرنٹ لگنے کے باعث دوران ڈیوٹی اپنی جانوں کی بازیاں ہار چکے ہیں۔

لاہور الیکٹرک پاور کمپنی (لیسکو) میں بد عنوانی کا انکشاف

مرحوم رانا محمد کاشف کے لواحقین اور پسماندگان سمیت اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ آئندہ کسی اور کے بچے یتیم نہ ہوں۔


متعلقہ خبریں