پاکستان میں کورونا مزید تیز ہو گیا


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 934 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام: مجالس اور جلوس کیلئے این سی او سی کی خصوصی ہدایات جاری

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 68 ہزار 195، اسلام آباد میں 92 ہزار 233، بلوچستان میں 31 ہزار 341، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 347 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 43 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 292 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 316، خیبرپختونخوا 4 ہزار 604، اسلام آباد 824، گلگت بلتستان 161، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 658 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں


متعلقہ خبریں