ویکسین نہ لگوانے پر سی این این کے 3 ملازم فارغ


امریکی نیوز چینل سی این این نے کورونا کی ویکسی نیشن کے بغیر دفتر آنے پر 3 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وبا کی نئی اقسام کی روک تھام کے لیے جلد سے جلد ویکسین لگوانے پر زور دیا جا رہا ہے جس کے لیے امریکی نیوز چینل نےملازمین کی حفاظت کے لیے بڑا اقسام اٹھایا ہے۔

سی این این کے سربراہ جیف زوکر کی طرف سے ملازمین کو بھیجے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کروانا ضروری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پیغام میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ دوسرے ملازمین کے ساتھ  کام کرنے کے لیے سب کو ویکسین لگانے کی ضرورت ہے، چاہے آپ دفتر میں داخل ہوں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: امریکا میں فائزر ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری

انہوں نے اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ آنے والے ہفتوں میں، ویکسی نیشن کا ثبوت ظاہر کرنا وارنر میڈیا پاس کارڈ کے عمل کا باقاعدہ حصہ بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کی وجہ سے ملازمین کو فی الحال رضاکارانہ بنیاد پر دفترمیں کام کرنے کی اجازت ہے، جہاں انہیں فیس ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین لگوانا کتنا ضروری!!

گزشتہ ہفتے امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کا انفیکشن چکن پاکس کی طرح آسانی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے جہاں 3 کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 6 لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں