جمہوریت کے بغیر ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم


کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود لاتعداد ترقیاتی کام کیے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے نئے آئی ٹی پارک قائم کیے جائیں گے۔

کراچی میں پاکستان کے گہرے پانی کے پہلے کنٹینر پورٹ  اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہ ہوتی تو اتنی ترقی ممکن نہیں تھی، جمہوری حکومت ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے اور خوشی کی بات ہے کہ ہر ہفتے ایک نئے منصوبے کا افتتاح کرتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے بعد اسٹریٹ کرائم کی شرح بھی انتہائی کم ہوئی ہے، کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہوئی ہے، موجودہ حکومت نے ہی کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے ماحول میں فیصلے کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے، ملکی ترقی کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے۔


متعلقہ خبریں