ٹوکیو اولمپکس: کوچز کا خاتون کھلاڑی پر میچ چھوڑنے کیلیے دباؤ

ٹوکیو اولمپکس: کوچز کا خاتون کھلاڑی پر میچ چھوڑنے کیلیے دباؤ

’’کوچز آئے اور کہنے لگے سامان پیک کرو اور گھر جاؤ، کوئی پوچھے تو کہنا کہ زخمی ہو گئی ہوں‘‘۔

کھلاڑی کرسٹینا تیمانوسکایا کو دو کوچز نے مبینہ طور پر  کھیل چھوڑنے پر مجبور کیا جس پر آئی او سی کی تحقیقات کے بعد دونوں کوچز آرٹور شیمک اور یوری میسویچ  کی اولمپکس سے نکال دیا گیا ہے۔

تیمانوسکایا کا کہنا ہے کہ دو کوچز اس کے کمرے میں آئے اور اس سے کہا کہ اپنا سامان سمیٹ کے یہاں سے چلی جاؤ اور اس بات پر مجبور کیا گیا کہ جانے کی وجہ زخمی حالت بتانا۔

خیال رہے کہ اس وقت کرسٹینا تیمانوسکایا کو انسانی بنیاد کے طور پر پولینڈ میں رہائیشی ویزا دیا گیا ہے۔

بیلاروسی اولمپک کمیٹی نے  کہا ہے کہ آئی او سی فیصلے کی وجہ جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ تیمانوسکایا پولینڈ میں محفوظ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بیلاروسی سپرنٹر تیمانوسکایا کو ٹوکیو میں پولینڈ کے سفارت خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ اس نے چند گھنٹوں بعد جاپان سے پرواز میں سوار ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اسے اپنے آبائی ملک واپس جانے پر مجبور کیا گیا تھا۔ 

 

 


متعلقہ خبریں