ناسا کا قیمتی ترین سیارچے پرمشن بھیجنےکافیصلہ


ناساکانیامشن سائیکی نامی سیارچےکی سطح کاجائزہ لےگا۔

یہ سیارچہ ہزاروں کھرب ڈالر کی مالیت کی دھاتوں سے بنا ہوا ہے۔ناسا کا مشن 2026 تک اس سیارچے پر لینڈ کرے گا۔

ناسا کےمطابق 120 میل چوڑاچٹان کا یہ ٹکڑا مشتری اور مریخ کے درمیان سورج کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ماہرین  کےمطابق اس سیارچے کا  درجہ حرارت  بہت زیادہ ہے،اس مشن میں مدد کے لیے ماہرین  کی ایک ٹیم نےدرجہ حرارت کا ایک نیا نقشہ بنایا ہے

یہ بھی پڑھیں:ناسا نے مریخ کی اندرونی ساخت کا تعین کر لیا

ماہرین نے نہایت طاقتور دوربینوں سے سیارچے کی سطح جائزہ لیا ہے۔ ماہرین اس بات کا تعین کرنے میں کامیاب رہے ہیں کہ سیارچے میں ایک دھاتی سطح ہے جو کم از کم 30 فیصد دھات سے بنی ہے

دیگر پتھریلی یا برفیلی سطحوں کے برعکس ، اس سیارچے  کی سطح کے زیادہ تر آئرن اور نکل سے بنے ہونے کا شبہ ہے،  ان دھاتوں کی قیمت کئی کواڈریلین ڈالرہوسکتی ہے

یہ بھی پڑھیں: ناسا زہرا سیارے پر دو نئےخلائی مشن بھیجے گا

ماہرین کے مطابق اگر یہ سیارچہ انسانوں کے ہاتھ لگ جاتا ہے تو اس کی دھاتوں سے ہر کوئی ارب پتی ہو جائے گا اور یوں دنیا کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں