جیولین تھرو: پاکستان کی پانچویں پوزیشن، ارشد ندیم نے دل جیت لیے

ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کے ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

ٹوکیواولمپکس میں جیولین تھرومقابلےکے فائنل  میں ارشد ندیم تمغے کی دوڑ سے باہر ہو گئے تاہم انہوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ بھارتی اتھیلیٹ  نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ارشد ندیم نے پہلی تھرو 82 اعشاریہ 40 میٹر دور پھینکی اور اگلی باری میں فاول کر بیٹھے۔ ارشد ندیم نے تیسری تھرو 84 اعشاریہ 62 میٹر دور پھینکی اور اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔

فائنل راونڈ میں ارشد ندیم نے 82 اعشاریہ 91  اور 81 اعشاریہ 98 میٹر کی تھرو پھینکی اور آخری باری میں پھر فاول کر بیٹھے۔

بھارت کے اتھلیٹ نیرج چوپڑا نے 87 اعشاریہ 58 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو اولمپکس:بیلجیئم نے ہاکی میں گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم پاکستان کیلئےاولمپکس میں تمغےکی آخری امید تھے۔  وہ کوئی تمغہ تو نہ جیت سکے تاہم انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ۔۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامبابی پر قوم کو فخر ہے۔ارشد ندیم کے مشکور ہیں جنہوں نے امید پیدا کی اور ہمیں اس مقام تک پہنچایا۔


متعلقہ خبریں