کے پی ایل، کوٹلی لائنز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کے پی ایل، کوٹلی لائنز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مظفر آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے آج کے میچ میں کوٹلی لائنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کے پی ایل کا دوسرا میچ آج کوٹلی لائنز اور باغ اسٹیلینز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے افتتاحی میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے شکست دے دی تھی۔

راولاکوٹ ہاکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ احمد شہزاد 69، بسم اللہ خان 59 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ میرپور رائلز کے عماد بٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی، میرپور رائلز کی جانب سے شعیب ملک 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے کراچی والوں سے معذرت کر لی

راولا کوٹ ہاکس کے بسم اللہ خان کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قبل ازیں کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔


متعلقہ خبریں