موبائل سم بند کرنے کا کہا تو لوگ ویکسین لگوانے آئے، مرتضیٰ وہاب


 ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں  کورونا کیسز کو کمی کی طرف لے جائیں گے۔

آج بھی شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ماسک  کے بغیر نہ رہیں۔ پرامید ہوں کہ ویکسی نیشن کا نمبر اب بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگا دیا گیا

ان کا  کہنا تھا کہ موبائل سم کو بند کرنے کا کہا تو لوگ ویکسین لگوانے آئے۔گزشتہ روز ہم نے ایک لاکھ  60 ہزار ویکسین کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران  ویکسی نیشن سینٹر شام 4 سے رات 12 تک کھلا رہے گا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے سڑکوں پر آںے کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا، مصطفیٰ کمال سڑکوں پرآئیں توماسک پہن کرآئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کمال کا پیپلز پارٹی کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی بہتری کےلیے جوہوسکا  وہ کریں گے۔ مخالفت پر یقین نہیں کرتا،کام کام اور کام پر یقین رکھتا ہوں۔ کراچی میں  مثبت اور تعمیری کام نظر آئے گا۔


متعلقہ خبریں