ماسک نہ پہننے والے شخص کو انوکھی سزا

ماسک کے بغیر سروسز نہ دینے پر کیشیئر قتل

سنگاپور: سنگاپور میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے ذہنی صحت کے مرکز بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو انوکھی سزا دے دی گئی۔ سنگاپور میں ٹرین کے سفر کرنے والے شخص کو ماسک نہ پہننے پر گرفتار کر کے بطور سزا ذہنی صحت کے مرکز بھیج دیا گیا۔

گرفتار ہونے والے برطانوی شہری بنجمن گلن کا کہنا ہے کہ ماسک لوگوں کو کورونا سے بچانے میں ناکام رہا ہے اور اسی مفروضے کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے ٹرین کے سفر میں ماسک نہ پہننے کا فیصلہ کیا تھا۔

چند گھنٹوں کا فاصلہ طے کرنے کے بعد یارکشائر سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا گیا اور ان پر 4 مقدمات کا درج کیے گئے جس میں ماسک نہ پہننے کا جرم بھی شامل تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت بنجمن گلن کے پاس کوئی ٹھوس وجہ نہ تھی تاہم ساتھی مسافر نے خفیہ طور پر فلما کر اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، برطانیہ کا بھارت کو ریڈ لسٹ سےنکالنے کا اعلان

بعد ازاں گلن بینجمن کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ماسک نہ پہننے کی سزا سناتے ہوئے گلن بینجمن کو ذہنی صحت کے مرکز بھیجنے کا حکم دیا گیا مگر گلن نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو بکواس اور عدالت کی کارروائی کو گھٹیا اور مکروہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ سنگاپور ان ممالک میں شامل ہے جو کورونا سے بچاؤ کے لیے عوامی مقامات پر فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے چکے ہیں۔ عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کو مختلف جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں