بلاول کا آئندہ انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں حکومت بنانے کا اعلان


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آئندہ انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک میں حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں عوامی حکومت بنائیں گے ، بلوچستان میں اگلا وزیراعلیٰ جیالا بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا ، مسائل سے نکلنا ہے تو پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔

بلاول نے کہا کہ تمام جماعتیں عوام کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہیں مگر پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کا دفاع کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک کے غریب عوام کو آواز دی، غریب کسانوں کو زمین کا مالک بنایا اور مزدوروں کو بھی حقوق دلوائے تھے۔

بلاول بلوچستان کو چھوڑیں سندھ کی فکر کریں، فرخ حبیب

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب آپ نے بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا تو ہم نے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کی تھی، بینظیر کی شہادت کے بعد آپ نے ایک مرتبہ پھر مرد حر صدر آصف علی زرداری کا ساتھ دیا تھا اور ہم نے تیسری دفعہ تاریخ رقم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو وہ حقوق دلائے تھے، جس کا وعدہ قائد عوام نے کیا تھا مگر وہ وعدہ تو صدر زرداری کے دور میں پورا ہوا، جب ہم نے صوبوں کو حقوق دلائے، جب ہم نے این ایف سی ایوارڈ دلایا تھا، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے آپ کو اپنے حقوق دلائے تھے اور آپ کو اپنے وسائل کا مالک بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ سوچ تھی کہ جہاں بھی گیس اور قدرتی وسائل ہوں گے، وہ اس علاقے اور جگہ کے عوام کا پہلا حق ہوگا پھر پورے پاکستان کا حق ہوگا، جہاں سونا، چاندی ہوگا وہ اس علاقے کا سب سے پہلے حق ہوگا۔


متعلقہ خبریں