ریلوے میں سفر کیلئےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

فوٹو: فائل


سندھ کی صوبائی حکومت نے کورونا ایس او پیز کے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ یکم اکتوبرسے ٹرینوں میں صرف ویکسین شدہ افراد کوسفرکرنے کی اجازت ہوگی۔

ہوٹلز، ریسٹورینٹس میں آنے والے افراد کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈائننگ سروس کے دوران کسی بھی وقت معائنہ کیا جاسکے گا۔ آوٹ ڈور ڈائننگ کرنے والے افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ڈرائیو تھرو سروس کرسکیں گے۔ اس سے قبل300 افراد کی گنجائش کیساتھ رات دس بجے تک آوٹ ڈور کھانے کی اجازت تھی۔

کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ بھر میں ایک ہفتے سے جاری لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرامی سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پابندیوں میں نرمی 31 اگست جاری رہے گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی تاہم جمعہ اوراتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ریسٹورنٹ میں انڈور کھانے پر پابندی برقراررہے گی۔ 24 گھنٹے ٹیک اوے اور ہوم ڈیلوری کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مزارات اور سینما پرپابندی برقرار رہے گی۔ انڈور کلچر، میوزیکل اور مذہبی سرگرمیوں پر بھی پابندی برقرار ہے۔

حکومت نے انڈور جمز کو کوروناویکسی نشین کے ساتھ کھولنےکی اجازت دی ہے۔ واٹراسپورٹس اورسوئمنگ پول پر پابندی برقرار ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک پارک کورونا سے بچاؤ کی ایس اوپیزکےساتھ کھلے رہیں گے۔ اسکول، کالج اوریونیورسٹی کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کرے گا۔

ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون اورمائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کی اجازت ہوگی۔ عوامی مقامات پرماسک کااستعمال لازمی ہے۔ کورونا ویکسین لگوانے والوں کوسیاحت کی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں