جمشید دستی کا بھائی قتل


پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں تھرمل چوک پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ نامعلوم افراد نے کی۔ فائرنگ کے نتیجےعوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا بھائی مشتاق دستی جاں بحق ہوگیا ہے۔

فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے ثبوت وشواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ فائرنگ کے نتیجے میں مشتاق دستی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفراقبال اعوان نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 


متعلقہ خبریں